37

بچوں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے والدین حفاظتی ٹیکوں کا کورس مکمل کروائیں

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم نے کہاہے کہ محکمہ صحت کی جانب سے بچو ں کو حفاظتی ٹیکہ جات لگانے کیلئے یکم اکتوبر سے بگ کیچ اپ ایکٹیویٹی کاآغاز کیا جارہا ہے۔جس میں پانچ سال تک کی عمر کے ایسے تمام بچے جو کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوا سکے انہیں مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جائینگے۔ اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،ایسے والدین جو اپنے بچوں کو ماضی میں کسی وجہ سے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوا سکے وہ اس مہم کے دوران اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں تا کہ انکے بچے خطر ناک اور مہلک بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں