بچوں کو سکول بھیجنے سے قبل گھر میں انکی تربیت کی جائے

لاہور (شوبز نیوز) نامور گلوکار بلال مقصود نے یونیسف کے تعاون سے آغا خان یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا،ٹیلی ویژن اور فلموں کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کمپئرنگ کے فرائض عمدہ انداز میں انجام دیئے۔بلال مقصود ، فلم ڈائریکٹر بنیش اور عمر عادل نے تمام کو ویلکم کیا۔بلال مقصود نے کہا کہ وہ نئی نسل کے لیے اردو زبان کو کول بنانا چاہتے ہیں۔اسکول میں سب سے بورنگ کلاس اردو کی ہوتی ہے۔ پکے دوست کے سیزن کافی اسکولوں میں بچوں کو دکھائے جارہے ہیں۔اور امید ہے کہ یو نییسیف کے ساتھ کیا گیا یہ پروجیکٹ بچپن بے مثال بچوں میں تفریح کے ساتھ تعلیم اور اگاہی کا کام بھی کرے گا۔اس موقع پر اداکارہ صنم سعید کا کہنا تھا کہ بچوں کو اسکول میں داخل کروا نے سے پہلے گھر میں تربیت کریں۔پہلے پانچ برس بہت اہم ہوتے ہیں۔پکے دوست کا سیزن 4 اس سلسلے میں اہم رہنمائی کرتا دکھائی دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں