بچوں کو شہید کرنیوالے انسان کہلانے کے حقدار نہیں

ساہیوال(بیورو چیف)راہ حق ویلفیئر فانڈیشن کے صدر و سینئر کالم نگار میاں بابر صغیرنے خضدار سکول گاڑیوں میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ناقابل بیان اور وحشیانہ عمل نے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے یہ واقعہ نہایت افسوسناک ہے معصوم بچوں کو شہید کرنا تاریخ کی بدترین دہشتگرد ی ہے۔بچوں کو شہید کرنیوالے ا نسا ن کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔ان دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ آئندہ کسی معصوم کا خون ناحق نہ بہا سکیں۔ اس ہولنا ک واقعے نے پورے معاشرے کو سوگوار کر دیا ہے معصوم بچوں،بوڑھوں اور خواتین کو نشانہ بنانا انسانیت کے خلاف جرم ہے او اس سے بڑا دہشتگردی کا اور ثبوت کیا ہو سکتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں