بچوں کو مزارع رکھوانے کا جھانسہ دیکر خاتون نے زمیندار سے 16لاکھ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بچوں کو مزارع رکھوانے کا جھانسہ دیکر خاتون نے زمیندار سے 16لاکھ سے زائد رقم ہتھیا لی’ بیٹوں کو کام کرنے کیلئے بھیجا نہ ہی رقم واپس کی’ لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ تفصیل کے مطابق نشاط آباد کے علاقہ 44 ج ب کے زمیندار وسیم نے پولیس کو دی جانے والی درخواست میں بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اس کے دیہات کی خاتون ساجدہ پروین اسکے پاس آئی اور اپنے دو بیٹوں کو بطور مزارع رکھنے کا کہا، جب وہ رضامند ہو گیا تو اس کے عوض 16لاکھ 40ہزار کی رقم مانگی۔ رقم وصول کرنے کے بعد رفوچکر ہو گئی۔ بعدازاں حسب وعدہ نہ تو اس کے بیٹے کام پر آئے او رنہ ہی رقم واپس کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں