بچوں کی تصاویر شیئر کروں تو ان کو نظر لگ جاتی ہے

کراچی (شوبز نیوز)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ میری لاپرواہ اور دوستانہ فطرت کے باعث میری فیملی متعدد بار نظرِ بد کا شکار ہوئی ہے۔ ندا یاسر گذشتہ 16 برسوں سے نجی ٹی وی پر مارننگ شو کی میزبانی کر رہی ہیں، ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 26 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، وہ ایک کامیاب پروڈیوسر بھی ہیں، جس میں کئی مشہور پراجیکٹس شامل ہیں۔ایک حالیہ گفتگو میں ندا یاسر نے کہا کہ نظرِ بد واقعی ایک حقیقت ہے یہ ہم سب پر اثر انداز ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں