4

بچوں کی لڑائی پر جھگڑا،فائرنگ سے4افراد لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے’ مسلح افراد کی فائرنگ سے گولیاں لگنے سے 4افراد بری طرح زخمی ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان نوید وغیرہ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تاندلیانوالہ کے علاقہ 406 گ ب کے رہائشی بابر علی نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے بیٹے جہانزیب کا کسی بات پر ملزم نوید کے بیٹے سے جھگڑا ہو گیا، ان کی شکایت کرنے پر بڑے بھی لڑائی میں کود پڑے اور فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے جہانزیب’ صفدر’ محمد عثمان اور عاقب زخمی ہو گئے۔ اہل محلہ نے بڑی مشکل سے بچ بچائو کراتے ہوئے مضروبان کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا۔ جہاں ڈاکٹرز ان کی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں