55

بچوں کی لڑائی پر Dٹائپ کالونی میں گولیاں چل گئیں

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے گلی نمبر4محلہ رسول پورہ میں بچوں کی لڑائی پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے میاں بیوی سمیت 5افراد کو گولیاں مار دیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال داخل کروا دیا گیا جہاں پر ایک زخمی وحید ولد صدیق کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان نواز’ الیاس’ علی وغیرہ کے بچوں کی اپنے محلے داروں وحیدکے بچوں کے سا تھ لڑائی ہوئی۔جس پر ملزمان طیش میں آ گئے اور جدید اسلحہ سے فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے 70سالہ سلیم اور اس کا 30سالہ بیٹا طاہر’ 35سالہ جمشید اور اس کی بیوی نازیہ ‘ وحید ولد صدیق شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں