10

بچوں کے خلاف جرائم کا خاتمہ جڑ سے کردیں گے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 سردار عامر حیا ت سندھو نے کہا ہے کہ بچوں کے خلاف جرائم کا جڑ سے خاتمہ کر دیں گے۔بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی کے ، ٹکٹ ہولڈر پی پی 109 سرادر عامر حیات سندھو کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کے خلاف بغاوت ہے، بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے، صوبے میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں