23

بچوں کے روزگار کی ممانعت کا بل سینیٹ میں منظور

اسلام آباد(بیوروچیف) ایوان بالا نے اسلام آباد میں بچوں کے روز گار کی ممانعت کے بل 2022کی منظوری دے دی۔سینیٹر فوزیہ ارشد نے بل پیش کیا، جس کی ایوان سے شق وار منظوری لی گئی۔بل میں کہا گیا ہے کہ 14 سال سے کم عمر کے لڑکے کو ملازمت پر بھرتی نہیں کیا جائے گا جبکہ اس سے بڑی عمر کے لڑکے کوئی نقصان دہ کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔منظور شدہ بل میں کہا گیا کہ 14 سال سے بڑی عمر کے لڑکے سے 3گھنٹے سے زیادہ کام نہیں لیا جائے گا، لڑکے سے ایسا کام لیا جائے گا جس سے اس کی تعلیم متاثر نہ ہو۔ سینیٹر فوزیہ ارشد کے بل میں مزید کہا گیا کہ 14 سال سے بڑی عمر کے لڑکے سے شام 7 سے صبح 8بجے تک کی ملازمت نہیں لی جائے گی۔ بل کے مطابق 14 سال سے کم عمر بچے کو ملاز م رکھنے پر 6ماہ قید اور 50ہزار روپے جرمانہ ہوگاجبکہ نقصان دہ کام کیلیے بھرتی کرنے پر1 لاکھ روپے جرمانہ اور 3 سال تک سزا ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں