بچوں کے موسمی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ

لاہور (بیوروچیف) خشک موسم کے باعث بچوں میں موسمی بیماریوں میں تشویشناک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہدرہ سوشل سکیورٹی ہسپتال کے اوپی ڈی، ایمرجنسی میں روزانہ مریضوں کی تعدادمیں اضافہ ہو ہ رہاہے جس میں بڑی تعداد کھانسی، نزلہ، زکام اور گلے کی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی ہے۔ ایم ایس مظہر اعوان کا کہنا ہے کہ خشک موسم حاملہ خواتین و بچوں میں سانس اور الرجی جیسی موذی بیماریاں کا باعث بننے لگا ہے جبکہ کمزور مدافعتی نظام کے حامل بچے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔طبی ماہرین کی والدین کو فراہم کردہ ہدایات میں بچوں کو گرم اور مرطوب ماحول فراہم کرنا،پانی کا زیادہ استعمال کرنا شامل ہیں۔ ایم ایس کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کے مشورہ سے موسمی اثرات سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں