بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگائو ہے

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکارہ صائمہ جہاں نے کہا کہ میری پہلی ترجیح شوبز ہے مجھے بچپن سے ہی آرٹ سے جنون کی حد تک لگا ہے، میری ذاتی رائے ہے کہ اداکاری اور گلوکاری مشکل ترین شعبے ہیں اور میرے خیال میں سارے شعبے احساسات کے اظہار کا بہترین ذریعہ ہے۔صائمہ جہاں نے کہا ہے کہ وہ گلوکاری میں بھرپور محنت کر رہی ہیں۔ کہا کہ گلوکاری اور کاروبار تمام شعبوں میں اپنے کام میں پختگی لانے کے لئے بھرپور محنت کرتی ہوں۔ بلکہ ہر کام کیلئے محنت اولین شرط ہے۔اپنی گلوکاری میں نکھار پیداکرنے کے لئے روزانہ دو گھنٹے ریاض کرتی ہوں نئے گلوکاروں کو چاہیے کہ گلوکاری کے میدان میں کامیابی پانے کے لئے میوزک کی بنیادی تعلیم حاصل کر لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں