بچیانہ میں وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام فلاپ،تجارتی مراکز میں کوڑے کے ڈھیر

جڑانوالہ (نامہ نگار) بچیانہ میں ستھرا پنجاب پروگرام بری طرح فلاپ،گلی محلوں اور تجارتی مراکز میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ور سیوریج کا پانی بچیانہ کی پہچان بن گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی طرف سے پنجاب کے شہروں اور گلی محلوں کو صاف ستھرا کرکے مثالی ستھرا پنجاب بنانے کا منصوبہ بچیانہ شہر میں مکمل طور پر ناکام نظر آ رہا ہے۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی طرف سے بچیانہ میں انتہائی کم افراد پر مشتمل ٹیم مرتب کی گئی ہے جو کہ شہری و دیہہ ابادی میں صفائی کے عمل کو مکمل کرنے میں بری طرح ناکام۔ہوچکی ہے۔ بچیانہ کے تجارتی مراکز و گلیاں بازار سیوریج کے پانی سے بھرے نظر آتے ہیں جبکہ کوڑے کے ڈھیر بازاروں پڑے تعفن کا باعث بن رہے ہیں۔اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مریم نواز کے صاف ستھرا پنجاب کے خواب جو عملی جامہ پہنانے کیلئے مناسب حکمت عملی تیار کرتے ہوئے بچیانہ کی شہری آبادی و تجارتی مراکز میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں