ساہیوال (بیورو چیف ) چیئر مین راہ حق ویلفیئر فائونڈیشن اور حلقہ پی پی 198 ساہیوال کے امیدوارچوہدری صغیر انجم نے کہا ہے کہ بچیوں کو تعلیم ،عزت اور ان کو ان کے حقوق دینے سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے، اپنی بچیوں کو سر اٹھا کر زندگی گزارنے کیلئے خودمختار بنائیںاور اس میں ماں باپ اپنی بچیوں کا بھرپور ساتھ دیں۔ انہوں نے انٹرنیشنل گرلز چائلڈ ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہا کہ دین اسلام بھی بچوں اور بچیوں سے یکساں سلوک کی تعلیم دیتا ہے، آج کے دن میں یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ لڑکیاں بھی اتنی ہی اہم ہیں جتنے لڑکے اہم ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ جتنا اہم بچیوں کو تعلیم دینا ہے اتنا ہی ان کو اچھی تربیت اور ہنر سکھانا ہے،بچیوں کو تعلیم اور عزت دینے سے ہی معاشرہ ترقی کرسکتا ہے لیکن اس کیساتھ ساتھ ان کو ان کے حقوق ملنا بھی بہت لازمی ہے۔
15