بچی سے بد اخلاقی کے مجرم کو10سال قید 2لاکھ جرمانہ

سرگودہا (بیوروچیف)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا عتیق الرحمان نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کے مقدمہ نمبر 207/24 میں معصوم بچی کے اغوا اور زیادتی کے جرم میں ملوث ملزم محمد شہباز کو دو مختلف دفعات کے تحت سزائیں سنائیں۔ عدالت نے دفعہ 364ـ اے کے تحت ملزم کو 10 سال قید با مشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جب کہ دفعہ 376 تعزیراتِ پاکستان کے تحت عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر عمران حیدر نے کی۔ جنہوں نے ٹھوس شواہد اور مضبوط دلائل کے ساتھ عدالت میں مقدمہ ثابت کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر سرگودھا رانا محمد فیصل نے کہا کہ ہم نے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ کی ہدایت پر پولیس کو مؤثر تفتیش کے لیے رہنمائی فراہم کی، جس پر پولیس نے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اہم شہادتیں اکٹھی کیں۔ پراسیکیوٹر عمران حیدر نے بھرپور محنت سے مقدمہ ثابت کر کے ملزم کو قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا اور انصاف کے تقاضے پورے کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی تاکہ معاشرے میں انصاف کابول بالاہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں