بچی سے زیادتی کے2 ملزم مبینہ مقابلے میں ہلاک

لاہور (بیوروچیف) لاہور میں سی سی ڈی چوہنگ اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے ملزمان نے دو روز قبل لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو جائے وقوعہ پر نشاندہی کیلیے لے جایا جارہا تھا کہ اچانک ملزمان کیساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔ زیرحراست ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیر شدید زخمی ہوا۔ انسپکٹرعمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔دونوں ملزمان نے مانگا منڈی سے دو روز قبل تیرہ سال کی بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں