بچی سے مبینہ بد اخلاقی کرنیوالا نوجوان گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار)ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف کچھی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی 6سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی کے علاقہ چک نمبر 237 گ ب قائم دین کے رہائشی سلیم نے پولیس کو بتایا کہ اسکی 6 سالہ بیٹی شمایہ گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی مگر کافی دیر تک واپس نہیں آئی بعدازاں سائل کی اہلیہ گائوں ہی کے رہائشی عزیر کے گھر گئی جہاں الزام علیہ نے اسکی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عاطف کچھی نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے نوجوان کو حراست میں لیکر پابند سلاسل کر دیا ہے ایس ایچ او عاطف کچھی کا کہنا ہے کہ بچوں بچیوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے پولیس تھانہ سٹی نے متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں