4

بچی سے نازیباحرکت کرنیوالا پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقہ میں 8سالہ بچی سے نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا’ سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن کو معاملہ کی فوری انکوائری کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ پکڑے جانیوالے ملزم صفدر اعوان نے مبینہ طور پر 8سالہ کم سن بچی کو چیز خریدنے کا جھانسہ دیکر نازیبا حرکات کیں، لڑکی کے شور مچانے پر اہل محلہ جمع ہوئے تو ملزم فرار ہو گیا تھا۔ تاہم سی پی او کامران عادل کے نوٹس پر سرگودھا روڈ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں