42

بچی پر تشدد کرنیوالے3بھائیوں سمیت6ملزمان گرفتار

ماموں کانجن (نامہ نگار) ماموں کانجن پولیس نے بچی کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے والے 3بھائیوں سمیت 6ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھانہ ماموں کانجن کے سب انسپکٹر رائے محمد شفیق کھرل نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع ملی کہ 509 گ ب میں ایک مشکوک عورت پکڑی ہے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچا تو لڑکی فاطمہ بی بی دختر بختاور سکنہ دربار صلاح الدین خانہ بدوش معلوم ہوئی، جس نے بتایا کہ لوگوں نے پکڑ کر درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ جبکہ تھوڑی دیر بعد ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر لڑکی کو درخت سے باندھ کر تشدد کیا جا رہا تھا ویڈیو مذکورہ فاطمہ بی بی کو دکھائی تو اس نے کہا یہ اسکی ویڈیو ہے، پتہ کرنے پر علم ہوا کہ ملزمان عامر زمان’ اﷲ دتہ’ قمر زمان پسران فقیر محمد’ عمر فاروق’ نعمان’ فیصل وغیرہ نے تشدد کیا۔ ملزمان کو شبہ تھا کہ مذکورہ لڑکی بچوں کے اغواء میں ملوث ہے تاہم سی پی او نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تو ماموں کانجن پولیس نے لڑکی کو درخت سے باندھ کر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کر کے 6نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں