بڑھتا درجہ حرارت سیا حتی ترقی میں رکاوٹ بننے لگا

اسلام آبا د(بیورو چیف)سیکرٹری سیاحت گلگت بلتستان ضمیر عباس نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے گلگت بلتستان میں بڑھتا ہوا درجہ حرارت سیاحتی ترقی میں رکاوٹ بن رہا ہے، ملک کے گرم ترین مقامات کے مساوی درجہ حرارت کی وجہ سے گلگت بلتستان میں پنکھے کے بجائے ایئر کنڈیشن کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ایک انٹرویو میں ضمیر عباس نے کہا کہ اس سے قبل گرمیوں کے مقابلے کے لیے پنکھے کو کافی سمجھا جاتا تھا، اب پنکھے غیر مؤثر ثابت ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ایئر کنڈیشن کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ضمیر عباس نے سیلابی چیلنجز میں سیاحتی مستقبل کے بارے میں کہا کہ رواں سال بڑی تباہی کے باوجود موسمیاتی تبدیلیوں کے گلگت بلتستان کی سیاحت پر منفی اثرات وقتی ہیں، کیونکہ اس سے قبل بھی سیلاب سے بڑی تباہی ہوئی مگر سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا رہا ہے اور آئندہ بھی یہ رحجان برقرار رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں