58

بڑھتی مقبولیت سے مخالفین بری طرح پریشان ہیں،شہزاد میکن

سرگودھا (بیورو چیف)حلقہ پی پی80 سے یہ سیٹ جیت کر ثابت کرینگے عوام نے یک دم سامنے آنیوالوں کو مسترد کردیا ہے اور آنیوالا وقت انہی لوگوں کا جو عوام میں ہر وقت موجود ہیں اس لئے عوام 8فروری کو ثابت کرینگے کہ عوام نے حلقہ PP80 سے مخالفین کو مسترد کردیا ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی 80 سے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سردار شہزاد احمد خان میکن نے کیا انہوں نے کہا کہ میری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے مخالفین بری طرح پریشان ہیں اس لئے عوام نے ایسے لوگوں کو مسترد کرنا شروع کردیا ہے جنہوں نے عوام کو کبھی ترجیح نہیں دی عوام کو اور اس حلقہ کو پسماندگی سے نکالنے کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لائونگا انشاء اللہ آنیوالا وقت انہی لوگوں کا ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں