بڑھتی ہوئی مصنوعی مہنگائی پرا ظہار تشویش

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) صدرانجمن کلاتھ مرچنٹس امین پور بازار اورفیصل آبادچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق ممبر ایگزیکٹو رانا اکرام نے کہاہے کہ چند ماہ میں مہنگائی کے سونامی نے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے انہوں نے آٹے اور چینی کے نرخوں میںناقابل بردا شت اضافے اور شہرو ں میں بڑھتی مصنوعی مہنگائی پر گہری تشو یش کا اظہار کرتے اسکا ذمہ دار پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو قرار دیا جن کی نااہلی کی سزا مافیاز کے ہاتھوں عام آدمی بھگتنے پر مجبو ر ہے انہوں نے کہا کہ اگر پرائس کنٹرول کمیٹیاں اپنی روش تبدیل نہیں کرتیں توصوبائی حکومت کوصوبہ بھر کی تمام پرائس کنٹرول کمیٹیوں کوختم کردینا چاہئے جو عوام کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے مافیاز کی سرپرستی کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں