کمالیہ(نامہ نگار)پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی۔مہنگائی میں اضافے کے باعث متوسط اور مزدور طبقہ افراد پہلیہی دو وقت کی روٹی بمشکل سے پوری کر رہے تھے مگر اب اس مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ رہے ہیں۔ سروے رپورٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہریوں قمر حنان، عبد اللہ گجر، حافظ زکی، اویس سلیم، محتشم مرزا و دیگر نے کہا کہ یہ واحد اسلامی ملک ہے جہاں رمضان المبارک میں اشیائے خوردونوش پر رعایت دینے کی بجائے ان کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے۔ رمضان المبارک سے قبل جو پھل 100 سوروپے کلو میں میسر تھے وہ اب 200 روپے کلو میں بمشکل دستیاب ہیں۔ جبکہ سبزیوں کی حالت بھی کچھ مختلف نہیں۔ رمضان المبارک میں سبزیوں کی قیمت میں 100 سے 150 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔ جس سے تمام شہری خصوصاً متوسط اور مزدور طبقہ افراد کے گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔ رمضان المبارک میں دستر خوان سجانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔
36