بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اظہار تشویش

فیصل ا باد(سٹاف رپورٹر)کٹ پیس کلاتھ بورڈ ٹاٹا بازار کے سینئر وائس چیئرمین مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا ہے کہ مرکز ی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی و صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا کی ہدایت پرفیصل آباد کی تاجر برادری نے حسب روایت امسال بھی وطن عزیز کا78 واں یوم جشن آزادی کے بعد یوم دفاع اورجشن عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم جوشوخروش سے منایا اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور لوگوں میں نیازتقسیم کیگئیمرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا کہ سرکاردو عالم نبی کریمصلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت باسعادت انسانیت کیلئے سب سے بڑ ی نعمت ہے دنیااور آخرت کی کا میابی کیلئے ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی سیرت نبوی کو اپنانا ہوگا6 ستمبر 1965کا ذکر کرتے ہوئے مرزا مظہر صدیق بیگ نے کہا کہ یوم دفاع تجدید عہدو فا، شجاعت کا دن ہے جو ہمیں یاد دلاتاہے کہ اس جنگ میں قوم اور ہماری مایہ ناز افواج پاکستان نے یکجہتی ،دلیری،بہادریاوشجاعت کی مثال قائم کی اختتام پر ملکی ترقی ،سلامتی ، استحکام اور سیلاب زدگان کی جلد بحالی کیلئے خصوصی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں