47

بڑھتے ہوئے سائبر کرائم پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں، ڈائریکٹر FIA رائے اعجاز احمد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بڑھتے ہوئے سائبر کرائم پر قابو پانے کیلئے نیشنل سائبر کنٹرول انویسٹی گیشن اتھارٹی قائم کی جارہی ہے جبکہ سمگلنگ کے خاتمہ کیلئے مزید سخت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ یہ بات ایف آئی اے کے ڈائریکٹر رائے اعجاز احمد نے فیصل آباد چیمبر کے ممبروں سے خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی اور تجارتی اداروں کو مالی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے حوالہ ہنڈ ی کی بجائے حکومتی چینل کے ذریعے ملکی اور بین الاقوامی ٹرانزکشن کو ترجیح دینا ہو گی۔ انہوں نے حوالہ ہنڈی کے ڈیلر پر ریڈ کے حوالے سے بتایا کہ اِن کے ذریعے 50فیصد Remittances کاروباری لوگ کراتے ہیں تاہم نادانستہ ایسا کرنے والوں کو Mens Rea کی بنیاد پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے تاہم اُن کی توجہ ڈیلرز کے نیٹ ورک پر ہوتی ہے۔ انہوں نے نیشنل ایکشن ٹاسک فورس کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان کو منی لانڈرنگ کی وجہ سے گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا مختلف اداروں اور ایف آئی اے کی کوششوں سے پاکستان کو اِس لسٹ سے نکالا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں