34

”بڑی عید ” پر صارفین کو بڑا جھٹکا ‘ بجلی مزید مہنگی

اسلام آباد(بیوروچیف)عید کے فوری بعد بجلی کی قیمت میں 2 روپے سے زائد اضافے کا امکان ہے۔حکومت کے عوام کو عید کے فوری بعد ‘عیدی’ دینے کے ارادے سامنے آ گئے جو حکومت کی گذشتہ کارکردگی کے مطابق مہنگائی کی صورت میں ہی ہو سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ عید کے بعد بجلی کی قیمت میں ممکنہ طور پر 2 روپے 5 پیسے کا اضافہ سامنے آ سکتا ہے، جس کیلئے سی پی پی اے نے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔درخواست میں بجلی کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس میںمزید کہا گیا کہ گذشتہ ماہ 11 ارب 95 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداوار پر 118 ارب روپے لاگت آئی۔ 23 روپے فی یونٹ کے حساب سے فرنس آئل سے بجلی پیدا کی گئی۔ سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا 5 جولائی کو سماعت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں