بڑے قبرستان میں سولر سسٹم تنصیب کا افتتاح

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن اسلامیہ (رجسٹرڈ) کے صدرپرویزخالدشیخ نے بڑا قبرستا ن میں سولرسسٹم تنصیب کاافتتاح کرتے ہوئے کہا پاکستان میں بجلی کی قلت اور بڑھتے ہوئے بجلی کے بلوں کی وجہ سے سولر توانائی کو فروغ دینے کے لیے وقت کی ضرورت ہے سولر سسٹم یاشمسی توانائی کا نظام ایک ایسا جدید اور ماحول دوست طریقہ کار ہے جس کے ذریعے شمسی توانائی کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے سولر پینلز کی تنصیب سے ا نجمن اسلامیہ کو بجلی کے بلوں میں نمایاں کمی ہوگئی اور ماحولیاتی آلودگی بھی کم ہوتی ہے ا نجمن اسلامیہ ایک تاریخ ساز فلاح ادارہ تمام اخراجات آپ جیسے مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کر رہا ہے انھوں نے مزیدکہاکہ اپنے عطیات اور زکو ة ،وصدقات ا نجمن اسلامیہ کو دے کر یتیم بچوں کا روشن مستقبل فراہم کرنے میں انجمن کا سہارا بنیںتقریب میں جنرل سیکرٹری حاجی عابد،خالدمحمودودیگرنے شرکت کی تقریب کے اختتام پر دعائے خیر کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں