50

بڑے پیمانے پر ڈالر خریدنے والوں کی فہرستیں تیار

کراچی (بیوروچیف)حکومت نے بڑے پیمانے پر ڈالر خریدنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاکہ ڈالر چھپا کر رکھنے والے افراد کے خلاف شکنجہ سخت کیا جاسکے۔ تفصیلات جمع کرنے کیلئے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ڈیٹا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور ایکسچینج کمپنیوں کی مدد سے جمع کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق ذخیرہ اندوز سرکاری افسران، سیاسی اور کاروباری شخصیات پر ہاتھ ڈالا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں