بک شاپ میں شارٹ سرکٹ سے آگ بڑھک اُٹھی

صفدرآباد(نامہ نگار)اکبر بازار شیخوپورہ میں کتابوں کی دکان میں آگ لگ گئی ،آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی،آتشزدگی کے وقت دکان بند تھی۔اطلاعات کے مطابق بک سیلرز ایسوسی ایشن اکبر بازار کے صدر ملک حامد محمود خان کی دکان میں اچانک شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی جس نے آناً فاناً دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور کتب،کاپیاں،اسٹیشنری جل کر راکھ ہو گئیں۔دکان کے دروازے کھول کر3 گھنٹوں میں آگ پر قابو پایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں