بگرام ائیر بیس پر امریکہ کا کنٹرول

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے بگرام ایئر بیس کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔اس حوالے سے ایک غیر معروف ویب سائٹ بلغارین ملٹری ڈاٹ کام نے افغان خبر رساں ادارے کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے طالبان حکومت کی درخواست پر بگرام ایئر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔یہ وسیع و عریض فوجی اڈہ کابل کے شمال میں واقع ہے، جو برسوں تک افغانستان میں امریکی فوج کا مرکزی اڈہ رہا ہے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی C-17طیارے کی بگرام آمد کی خبروں کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی موجودگی کی ضرورت نہیں اور نہ ہی اس کی اجازت دی جائے گی۔7 اپریل 2025 کو شائع ہونے والی اس غیر مصدقہ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی فضائیہ کے کئی C-17 Globemaster III طیارے بگرام ایئر بیس پر اترے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں