42

بھائیوالا میں نوجوان کی ہلاکت ‘ چھوٹے بھائی کیخلاف مقدمہ درج

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون پولیس نے بھائی والا میں اچانک گولی چلنے سے بڑے بھائی کی موت کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے چھوٹے بھائی کیخلاف زیردفعہ 322 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا’ بھائیوالا کے علاقہ منیر پارک کی رہائشی ناہید کوثر زوجہ محمد رمضان نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا چھوٹا بیٹا 9سالہ فیضان علی کمرہ میں سویا ہوا تھا کہ صبح سویرے اٹھ کر بیڈ پر پڑے ہوئے اس کے خاوند کے رپیٹر 12بور کو اٹھا کر چیک کرنے لگا اور گن میں کارتوس لوڈ ہونے کی وجہ سے اچانک فیضان کا ہاتھ ٹریکر پر آیا تو گولی چل گئی جو کہ سامنے لیٹے ہوئے اسکے بڑے بھائی 14 سالہ احسان کے سر میں پیوست ہو گئی، فائر کی آواز سن کر کمرہ میں پہنچے تو احسان خون میں لت پت پڑا تھا اور وہ موقع پر ہی زندگی کی بازی ہار گیا، ملت ٹائون پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اور موت کو اتفاقیہ قرار دیتے ہوئے چھوٹے بھائی فیضان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں