بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

اوکاڑہ(نامہ نگار) اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے گاؤں کھرل کلاں میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن اور بھانجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزم فرار کے بعد گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے گاوں کھرل کلاں میں نوجوان نے فائرنگ کر کے بہن اور بھانجی کوقتل کر دیا ملزم فرار کے بعد آلہ قتل سمیت گرفتار گاؤں کھرل کلاں کے رہاہشی جعفر اپنی بہن شمائلہ بی بی اور بھانجی سدرہ بی بی کو گزشتہ روز لاہور سے لے کر گائوں آیا اور بہن سے تلخ کلامی کرتے ہوئے جعفر نے فائرنگ کر کے بہن شماہلہ بھانجی سدرہ کی کو قتل کر دیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیں پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے قاتل کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق مزمل نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اس نے بہن اور بھانجی کو نازیبا ویڈیو بنانے پر قتل کیا پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں