گوجرہ(نامہ نگار)بھائی نے معمولی تنازعہ پر ہمشیرہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر341ج ب کے مصطفےٰ نے معمولی تنازعہ پر اپنی 15سالہ ہمشیرہ ابیہا کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیااور ملزم موقع سے فرارہو گیا۔زخمی کو رورل ہیلتھ سنٹرنواں لاہور منتقل کر دیا گیا جہاں پر طبی امدادکی فراہمی جاری ہے۔تھانہ نواں لاہور پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
2