7

بھائی والا میں قبرستان کے قریب ٹرین کی زد میں آکر نوجوان جاں بحق

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا میں قبرستان کے قریب ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ قبرستان کے قریب 22سالہ نوجوان ہیڈ فون لگائے ریلوے پٹری کے ساتھ چل رہا تھا کہ اچانک ٹرین آ گئی اور ٹرین سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو ا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا تاہم شناخت نہ ہونے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے متوفی کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں