بھائی والا میں نامعلوم افراد نے 6بچوں کی ماں کو قتل کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ بھائی والا میں نامعلوم افراد نے 6بچوں کی ماں کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھائی والا کے علاقہ بسم اﷲ کنڈا کے قریب 40سالہ ثناء بی بی دختر نذیر احمد اپنے ایک بچے کے ساتھ رہائش پذیر تھی، قبل ازیں ثناء بی بی نے دو شادیاں کیں اور تیسری شادی کچھ عرصہ قبل تاندلیانوالہ میں کی تھی، سے خاوند کی اولاد سے ایک بچہ اسکے پاس اور دیگر پانچ بچے والد کے پاس رہتے تھے، گزشتہ روز نامعلوم ملزم اس کے گھر آیا اور بالائی منزل میں لے جا کر چھریوں کے وار کر کے گلہ کاٹ کر فرار ہو گیا جب اس کا کم سن بچہ گھر آیا تو ماں کو خون میں لت پت دیکھ کر شور مچایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں