بھائی والا پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر لگنے سے نوجوان لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جھمرہ روڈ پر بھائی والا پھاٹک کے قریب ٹرین کی ٹکر لگنے سے نوجوان بری طرح زخمی ہو گیا۔ ریسکیو1122کی ٹیموںنے موقع پر پہنچ کر زخمی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ محلہ فاروق ٹائون گلی نمبر8کا 25سالہ نوجوان شہباز ولد برکت علی بھائی والا پھاٹک کے قریب ریلوے پھاٹک عبور کر رہا تھا کہ وہاں سے گذرنے والی ٹرین کی زد میں آ کر بری طرح زخمی ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں