بھائی والا کے قریب بچوں کا ٹرین پر پتھرائو’ڈرائیور کا سر پھٹ گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بھائی والا کے قریب بچوں کا ٹرین پر پتھرائو’ پتھر لگنے سے ٹرین کے ڈرائیور کا سر پھٹ گیا، ٹرین کافی دیر تک ٹریک پر رُکی رہی’ بچے فرار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ بھائی والا ریلوے پٹڑی کے ساتھ ساتھ کھلی جگہ پر بچے کھیل رہے تھے کہ چند بچوں نے کھیلتے ہوئے ٹرین پر پتھر مارے تو ایک پتھر ٹرین کے ڈرائیور کے سر پر لگا اور وہ بری طرح زخمی ہو گیا، ٹرین کے رُکنے پر بچے موقع سے بھاگ گئے تاہم ٹرین کافی دیر تک ریلوے ٹریک پر رُکی رہی۔ ریلوے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں