بھائی کا قاتل اشتہاری بھائی7سال بعد گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر سی آئی اے کے انچارج عمران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بھائی کے قاتل اشتہاری بھائی کو 7سال بعد گرفتار کر لیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سمندری کے علاقہ 466 گ ب میں جائیداد کے تنازعہ پر 15دسمبر 2018ء کو ناصر اور آصف بھائی مشترکہ گھر کو تقسیم کرتے ہوئے درمیان میں نئی دیوار تعمیر کر رہے تھے کہ دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہو گیا تو ناصر نے اپنے ماموں خلیل احمد سے مل کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تو گولیاں آصف ندیم کو لگیں اور وہ لہولہان ہو گیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا اور قاتل بھائی ناصر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ تاہم سی آئی اے ٹیم نے جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے 7سال بعد بھائی کے قاتل بھائی کو گرفتار کر کے بازپرس کا عمل شروع کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں