بھائی کا قاتل بھائی گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایچ او تھانہ ساہیانوالہ طارق محمود نے 142 رب میں نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا، بھائی ہی بھائی کا قاتل نکلا، پولیس نے قاتل بھائی کو گرفتار کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق چند روز قبل 142 رب کا رہائشی محمد عدنان فاضل مغرب کی نماز پڑھنے گیا واپس نہ آیا، بھائی سمیت اہل خانہ جگہ جگہ تلاش کرتے رہے، اگلے روز کھیتوں میں گھر کے باتھ روم سے عدنان کی گردن کٹی نعش ملی تھی، جس پر ایس ایچ او نے شک ہونے پر مقتول کے بھائی حمزہ کو گرفتار کر کے بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا اس نے جائیداد کی خاطر بھائی کو قتل کر کے نعش کھیتوں میں ڈیرہ کے باتھ روم میں چھپا دی تھی، پولیس نے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ سی پی او صاحبزادہ بلال عمر نے اندھے قتل ٹریس کرنے پر ایس ایچ او اور انکی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں