بھائی کو موت کے گھاٹ اتارنے والا قاتل بھائی گرفتار

جڑانوالہ(نامہ نگار) لنڈیانوالہ پولیس نے بھائی کو قتل کرنیوالے ملزم بھائی کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانیوالے ملزم شاہد نے چند روز قبل اپنے حقیقی بھائی امجد کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ 229/25بجرم 302ت پ درج رجسٹرڈ ہوا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیحات ہے، ملزم کی گرفتاری پر ایس پی ٹائون ضیاء الحق نے ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ اور انکی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں