بھائی کے ہاتھوں بہن قتل،ٹریکٹر ٹرالی نے محنت کش کی کمسن بچی کو کچل دیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر مشتعل بھائی کے ہاتھوں بہن قتل’ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے محنت کش کی کم سن بچی کو کچل دیا’ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سمن آباد کے علاقہ عبداﷲ کالونی گلی نمبر5 میں مفرہ بی بی دختر احمد علی کا اپنے بھائی باسط کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہو گیا تو مشتعل بھائی باسط نے فائرنگ کر کے بہن کو موت کے گھاٹ اتار کر موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے قاتل بھائی کی تلاش شروع کر دی۔ جبکہ تھانہ روشن والا کے علاقہ 236 رب کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی جمشید کی کم سن بچی بسمہ کو کچل دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بسمہ کا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔ تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر کے حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں