2

بھارتیوں سے عزت کی توقع نہیں’ احمد علی بٹ

لاہور /ممبئی (شوبز نیوز)معروف پاکستانی اداکار اور کامیڈین احمد علی بٹ نے مشہور بھارتی شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ بھارتی فنکاروں کی جانب سے احترام کا بدلہ نہیں ملتا، جس پر وہ سوال اٹھا رہے ہیں۔احمد علی بٹ نے اپنے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاوید اختر ان بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے اپنی فنکارانہ قدر و منزلت کھو دی ہے، اب وہ فن کی خدمت کے بجائے فن پر داغ بن چکے ہیں۔انہوں نے یاد دلایا کہ جاوید اختر گزشتہ سال پاکستان آئے تھے، جہاں انہیں بھرپور عزت اور احترام سے استقبال کیا گیا، لیکن بٹ کے مطابق اختر نے بعد میں پاکستان کے خلاف بیان دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں