بھارتی آبی دہشتگردی،دریاؤں میں پانی کی شدید کمی

اسلام آباد (بیوروچیف) بھارت کی آبی دہشتگردی کے باعث پاکستانی دریائوں میں پانی کا بہائو صرف 10فیصد رہ گیا۔انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دریائے چناب اور جہلم میں پانی کے بہائو میں 90فیصد کمی ہوئی دریائوں میں پانی کا بہائو ف 10 فیصد رہ گیا۔مہر علی شاہ نے کہا کہ اقوام متحدہ رپورٹ پاکستان کے موقف کی جیت ہے ۔ یو این نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی بے نقاب کر دی ۔سندھ طاس معاہدہ اب بھی فعال ہے۔ اس کے کسی پیٹرن میں بھی تبدیلی نہیں کی جاسکتی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں