بھارتی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ہدایتکاروں کا کچا چٹھا کھول دیا

ممبئی (شوبز نیوز) ابھرتی ہوئی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے اندر کالی بھیڑوں کو بے نقاب کردیا جو گیونگ اینڈ ٹیک کے نام پر عزتوں سے کھیلتے ہیںاداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے بھی کیریئر کے ابتدا میں کاسٹنگ کاچ اور غیراخلاقی آفرز جھیلنا پڑی ہیں۔اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے کہا کہ انڈسٹری کے چند کرتا دھرتا نووارد اداکاروں کو کردار دینے کے بدلے میں غیر اخلاقی تعلقات قائم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں