بھارتی اداکارہ دیپکاپڈوکون کا ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر اظہار تشوی

ممبئی (شوبز نیوز) نامور بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے ممبئی کی خراب فضائی آلودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر گھٹ رہا ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے حکام کو فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔جمعرات کی صبح ممبئی کے کئی علاقوں میں دھند اور اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہی جس کی وجہ سے سانس لینا مشکل ہو گیا۔دھند نے شہر کے مختلف حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے حدِ نگاہ کم ہو گئی اور شہری اپنی سانسوں میں شامل ہوا کے بارے میں فکر مند نظر آئے۔بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فضائی آلودگی کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے حکام سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دھند میں لپٹے شہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن اور اس کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیگ کیا۔ اپنے پیغام میں بھارتی ادکارہ نے لکھا یہ شہراور اس کے بچے گھٹ رہے ہیںیہ کیسے ٹھیک ہو سکتا ہے؟ دوسری جانب، بھارتی شہریوں کا بھی یہی ماننا ہے کہ ممبئی میں فروری سے صورتحال مسلسل خراب ہوتی جا رہی ہے۔اداکارہ ریچا چڈا نے بھی خراب فضائی معیار کو انسانی پیدا کردہ المیہ قرار دیتے ہوئے کہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں