بھارتی اداکارہ رامیا کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

ممبئی (شوبز نیوز)جنوبی بھارت کی کناڈا فلموں کی اداکارہ اور کرناٹکا سے لوک سبھا (بھارتی پارلیمنٹ)کی رکن دیویا سپاندانہ المعروف رامیا نے سوشل میڈیا پر ملنے والی دھمکیوں کے بعد پولیس میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔اداکارہ کے مطابق انہیں قتل کے ملزم اداکار درشن کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ہراساں کیا جا رہا ہے۔43سالہ اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر پولیس کمپلین کی کاپی بھی شیئر کی۔ انھیں درشن کے پرستاروں کی جانب سے قتل اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آن لائن دھمکیاں ملنے کے حوالے سے گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا کہ یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ خواتین سے بدکلامی معمول بن گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں