بھارتی اداکارہ ممتاز عسکری مہوش حیات کی فین نکلی

لاہور (شوبز نیوز) بھارتی اداکارہ ممتاز عسکری پاکستانی اداکارہ مہوش حیات، احسن خان کی فین، بالی ووڈ اداکارہ نے اداکارہ مہوش حیات اور احسن خان کی جوڑی کو لاجواب قرار دیا۔تفصیلات کیمطابق بھارتی کی نامور اداکارہ ممتاز عسکری پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور احسن خان کی گرویدہ نکلیں، اپنی ویڈیو میں میں اعتراف کیا کہ ڈائن سیریز میں مہوش حیات نے اچھاکام کیا۔احسن خان کی پہلے بھی دو، چار سیریز دیکھی ہیں وہ ایک اچھیا داکار ہیں، اس سیریز میں بھی انہوں نیبہت اچھا کام کیا ہے۔بھارتی اداکارہ ممتاز عسکری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہوش حیات نے ممتاز عسکری کی یہ ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوںٹ پر شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ میں واقعی بے حد عاجز اور فخر محسوس کررہی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں