بھارتی اداکارہ کو دھمکیاں ملنے پر ہانیہ عامر نے کیا پیغام دیا؟

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی اداکارہ اپوروا مکھیجا عرف دی ریبل کڈ کو ملنے والی ریپ کی سینکڑوں دھمکیوں پر پیغام شیئر کیا ہے۔ہانیہ عامر نے ایک پوسٹ پر رد عمل ظاہر کیا ہے جس میں اپوروا مکھیجا عرف دی ریبل کڈ کو ملنے والی ریپ کی سینکڑوں دھمکیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔ہانیہ نے فیشن کمنٹیٹر صوفی موتی والا کے انسٹاگرام اکانٹ سے تازہ ترین پوسٹ شیئر کی جہاں انھوں نے اپوروا مکھیجا کو ملنے والی ریپ کی سینکڑوں دھمکیوں اور تیزاب گردی کی باتوں پر تبصرہ کیا جو اپوروا کو گزشتہ چند ہفتوں کے دوران موصول ہوئی ہیں۔پوسٹ میں، صوفی نے لکھا کہ وہ اپوروا کے ساتھ کھڑے ہیں’ کوئی بھی خاتون ان قابل رحم تبصروں کی مستحق نہیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس طرح کے مسئلے پر اپنی تشویش کا اظہار کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں