بھارتی اداکارہ کی کرکٹر سے ڈیٹنگ کی افواہیں

ممبئی (سپورٹس نیوز) ارجن کپور کے ساتھ 8سالہ رومانوی تعلقات کے خاتمے کے بعد اب ملائیکہ اروڑا کی کمار سنگاکارا کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں گرم ہوگئی ہیں۔بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گوہاٹی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں راجستھان رائز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والے میچ میں ملائیکہ اروڑا کو سری لنکن کرکٹر کمار سنگاکارا کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر بھی اس حوالے تصاویر وائرل ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے سے گفتگو کرنے میں مصروف ہیں، ان کی تصاویر سے خبروں نے جنم لیا کہ دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کو اداکارہ کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ کمار سنگاکارا کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔ملائیکہ کے قربی ذرائع کے مطابق اگر دو لوگ کسی جگہ ملتے ہیں تو اس کا مقصد صرف اور صرف ڈیٹنگ کرنا نہیں ہوتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں