بھارتی اداکار سامنتھا کی بیماری کا انکشاف’ مداح پریشان

ممبئی (شوبز نیوز) معروف اداکارہ سامنتھا روتھ پربھو، جنہوں نے حال ہی میں جاسوسی تھرلرسیٹاڈل: ہنی بنیمیں شاندار اداکاری سے دل جیتے، نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں انکشاف کیا کہ وہ چکن گونیا جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔ اس خبر نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا، تاہم اداکارہ نے اپنی صحت یابی کا یقین بھی دلایا۔سامنتھا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ جم میں ورزش کرتے ہوئے دکھائی دیں۔ ویڈیو میں وہ اپنی تکلیف دہ جوڑوں کے درد کے بارے میں بات کرتی ہیں، جو چکن گونیا کی اہم علامات میں سے ایک ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں سامنتھا نے مزاحیہ انداز میں لکھا، چکن گونیا سے صحت یاب ہونا بہت مزے دار ہے۔جوڑوں کا درد اور سب کچھ!مداحوں نے سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کو دوبارہ شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سامنتھا کے فین پیجز پر ان کے لیے دعاں کا سلسلہ جاری ہے۔سامنتھا نے گزشتہ سال اپنی بیماری میوسائٹس کے علاج کے بعد فلمی دنیا سے کچھ وقت کے لیے وقفہ لیا تھا۔ اپنی 37ویں سالگرہ پر، انہوں نے اپنی نئی فلم بنگارمکا اعلان کیا، جو ان کی پہلی پروڈکشن ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں