44

بھارتی’ اسرائیلی جنگی جنون ناقابل قبول (اداریہ)

نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایس سی او اجلاس کے موقع پر ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملے کو ناقابل قبول قرار دے دیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جارحیت کا بطور پالیسی استعمال باعث تشویش ہے، تنازعات پرامن طور پر طے کرنے پر زور دیتے ہیں، چینی صدر سے ملکر خوشی ہوئی، مشترکہ علاقائی اہداف آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں’ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی صدر شی جن’ ایرانی اور روسی ہم منصب ودیگر سے بھی ملاقاتیں کیں، صدر شی جن نے وفود کا استقبال کرتے ہوئے اس موقع پر ایس سی او کے دائرہ کار میں علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا، پاکستان کے نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ایران پر اسرائیل کی جانب سے غیر منصفانہ اور غیر قانونی جارحیت اور اس کے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے ایس سی او کے رکن ممالک کے خلاف اس طرح کی غیر قانونی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں شنگھائی تعاون تنظیم ایک 10رکنی یوریشائی سکیورٹی اور سیاسی تنظیم ہے جس کے ارکان میں چین’ روس’ پاکستان’ بھارت اور ایران شامل ہیں اس گروپ کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہر سال ہونے والے سربراہی اجلاس سے قبل ہوتا ہے جو اس سال خزاں میں چین کے شہر تیانجن میں ہو گا ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم دیرینہ تنازعات کے پُرامن حل’ مذاکرات’ سفارت کاری اور بین الاقوامی قانون’ انصاف اور غیر جانبدارای کے اصولوں کے مطابق حل پر زور دیتے ہیں،، اس وقت دنیا میں نت نئے تنازعات پیدا ہو رہے ہیں طاقتور ممالک کمزور ممالک پر جارحیت اور چڑھائی کر رہے ہیں بھارت اور اسرائیل جنگی جنون میں مبتلا ہو چکے ہیں اور طاقت کے زور پر کمزور ممالک پر اپنی دھاک بٹھانا چاہتے ہیں جنوبی ایشیا مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن بگاڑنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے مسلمانوں کی نسل کشی جاری ہے اسرائیل جنگ بندی کیلئے شرائط رکھ رہا ہے جس کا مطلب صاف ہے کہ وہ اپنی بدمعاشی سے باز نہیں آئے گا اسرائیل نے ایران پر حملے کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی امریکہ جو اسرائیل کی سرپرستی کر رہا ہے اس نے بھی اسرائیل کی حمایت کرتے ہوئے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کئے جس پر دنیا کو تشویش ہے بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ توڑنے کی دھمکی ی پھر پاکستان پر جارحیت کی مگر پاکستان کو ترانوالہ سمجھنے والے بھارت کی عقل ٹھکانے لگانے کیلئے پاکستان نے بھارت کے اہم ائیربیسز کو تباہ کر کے اس کو یہ بتا دیا کہ پاکستان دفاعای لحاظ سے مضبوط اور ہماری افواج بہادری اور دلیری میں بے مثال ہیں لہٰذا اس نے جب بھی کوئی مہم جوئی کی تو اس کا بھرپور جواب دیں گے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کوئی نئی بات نہیں بلکہ دونوں ممالک پاکستان کیخلاف ہیں مگر پاکستان نہ بھارت اور نہ ہی اسرائیل سے خوفزدہ ہے ان دنوں چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہو رہا ہے جس میں تنظیم کے 10رکن ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہیں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کی اہمیت بڑھ گئی ہے یہ خطے میں امن استحکام اور باہمی تعاون کا پلیٹ فارم ہے اسکی اہمیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس پلیٹ فارم پر دنیا کو امن کا پیغام دیا جاتا ہے جو خوش آئند ہے پاکستان کے نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس میں بھارت اور اسرائیلی گٹھ جوڑ کو بے نقاب کیا جو قابل تعریف ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم سے کسی بھی ملک کیخلاف بلاجواز جارحیت کیخلاف عالمی طور پر آواز بلند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں